ضلع پولیس کشتواڑ کے زیر اہتما م کشتواڑ کے علاقہ چھاترو میں پولیس عوامی میٹنگ منعقد
لازوال ڈیسک
کشتواڑ//ضلع پولیس کشتواڑ کے زیر اہتمام کشتواڑ کے علاقہ چھاترو میں ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جبکہ یہ میٹنگ کانفرنس حال آر اینڈ بی محکمہ میں منعقد کی گئی ۔ جس کی صدارت ایس ۔ایس ۔پی کشتواؑڑ ابرار چوہدری کر رہے تھے ۔ تاہم اس موقع پر علاقہ چھاتروں پنچایت کے مختلف گائوں سے تقر یباً 300لوگوں نے شرکت کی ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے ایس ۔ایس ۔پی کشتواڑ کا ابرار چوہدری کی کشتواڑ تعیناتی پر ان کا والہانہ استقبال کیا ۔ جبکہ اس موقع پر مقامی لوگوں نے ایس ۔ایس ۔پی ابرار چوہدری کی رہنمائی میں گزشتہ دومہنے میں کشتواڑ پولیس کی طرف سے اُٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی ۔ اس کے علاوہ پولیس کی جانب منشیات پر قابو پانے پر بھی کشتواڑ پولیس کی سر ہانہ کی ۔ تاہم اس سلسلہ میں میٹنگ میں موجود لوگوں نے اپنے علاقہ کے متعدد مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ علاقہ کے متعدد مسائل ان کے سامنے رکھے گئے جن میں اسکولوں میں عملے گی کمی ، طبی مراکز میں عملے کی عدم مو جودگی ، پانی ، بجلی کے درپیش مسائل کے علاوہ دیگر کئی مسائل پر کو زیر غور لایا گیا ۔ اس موقع پر بولنے والے مقررین میں محمد سکندر ، حاجی غلام قادر شیخ ، حاجی غلام محمد کوہلی ، الطاف حسین ملک ، حاجی نور دین ، عبدالحمید ، محمد رمضان ، عطا محمد ، عبدالرشید ، اخلاق خانن، روشن لال وغیر تھے جنہوں نے اپنے خیالات رکھے ۔ تاہم اس موقع بولتے ہیوئے ایس ۔ایس ۔پی نے امن کا پیغام دیا ، اور حاضرین سے کو اپنے بچوں میں انسانیت کی آبیاری پیدا کرنے پر زور دیا ۔ علاوہ ازیں اس موقع پر ایس ۔ایس ۔پی نے لوگوں کی طرف سے اُٹھائے جانے والے مسائل بالخصوص پولیس کے متعلق ہیں ان پر ترجیح بنیادوں پر کام کرنے کی یقین دہانی دی ۔ اس موقع پر دیگر پولیس اہلکار جن منوج کمار ڈی ۔ایس ۔پی دڑ کشتواڑ ، ایس ۔ایچ ۔او پولیس اسٹیشن چھاترو بشیر احمد ملک وغیر بھی موجود رہے ۔