’خاتون وزیر اعلیٰ خواتین کے مسائل کو حل کریں‘

0
0

آنگن واڑی ورکراور ہیلپر ایسوسی ایشن کا احتجاج اکیسویں روز بھی جاری
سےد نےاز شاہ
پونچھ// پونچھ آنگن واڑی ملازمین کا احتجاج تاہنوز جاری ہے جس کو ختم کی کوشش نہےں کی جارہی ہے جوکہ ریاستی حکومت پر سوالےہ نشان ہے ۔اس سلسلہ میں آنگن واڑی ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف کب ہوگا حکومت اور سماجی بہبود محکمہ کی جانب سے اس پر کوئی وضاحت کےوں نہےں آرہی ہے رےاست کی وزےر اعلی اےک خاتون ہونے کے باوجود بھی رےاست مےں خواتےن ملازمین کی پریشانی کو دور نہیں کر رہی ہیں جس ان ملازمین کے ساتھ بڑی ناانصافی ہے ۔واضح رہے 27 فروری سے پونچھ میں آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال جاری ہے لیکن اس دوران ان کی داد رسی کیلئے کوئی بھی حکومتی نمائندہ نہیں پہنچا جس کی وجہ سے انہوں نے حکومت کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار بھی کیا۔احتجاجی مظاہرے میں ضلع صدر نصیب جان، زرینہ، زلیخا، زریلہ اور ہرجیت کے علاوہ درجنوں کارکنان کے علاوہ اوبی سی کے نائب صدر فوجی محمد رشید نے کہا کہ اگر آنگن واڑی ورکروںاور ہیلپروں کو موجودہ حکومت نے حراساں کرنا بندنہ کیا تو ان کے حق میں پر تشدد احتحاج کرےں گے جسکی ذمہ داری حکومت و انتظامےہ پر ہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا