’حیدرآبادبھول جاﺅکشمیرلے جاﺅ‘ پٹےل نے پاکستان کوپیشکش کی تھی:سوزکادعویٰ

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلیرےاستی کانگرےس کے سابق صدر وسابق مرکزی وزےر پروفےسر سےف الدےن سوز نے کہا کہ ہندوستان کے پہلے سابق نائب وزےر اعظم سر دار ولبھ بھائی پٹےل نے پاکستان کو کشمےر لےنے کی پےش کش کرتے ہو ئے کہا تھا کہ وہ (پاکستان )حےدر آبا د پر بات نہ کرےں ۔سوموار کو اپنی کتاب کی رسم رونمائی کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہو ئے کانگرےس کے سےنئر رہنما سےف الدےن سوز نے کہ اس وقت کے پاکستانی وزےر اعظم لےاقت علی خان ہندوستان کے ساتھ جنگ کی تےاری کررہے تھے لےکن سردار پٹےل جنگ نہےں چاہتے تھے ۔کشمےر نےوز سروس (کے این ایس) کے مطابق سابق مرکزی وزےر اور رےاستی کانگرےس کے سےنئر لےڈر پروفےسر سےف الدےن سوز نے کہا کہ تقسےم ہند کے بعد اس وقت ہندوستان کے سابق نائب وزےر اعظم سر دار ولہ بھائی پٹےل نے پاکستان کو کشمےر لےنے کی پےشکش کی تھی اور اس کے بدلے پاکستان سے تقاضا کےا تھا کہ وہ حےدر آباد کے بارے مےں بات نہ کرےں ۔انہوں نے کہا کہ سردار پٹےل نے اس وقت کے پاکستانی وزےر اعظم سے کہا کہ کشمےر کے بارے مےں بات کرو نہ کہ حےدر آباد ے بارے مےں ۔انہوں نے کہا کہ سر دار پٹےل نے لےاقت علی خان سے کو کشمےر لےنے کی پےشکش کی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کے پاکستانی وزےر اعظم لےاقت علی خان ہندوستان کے ساتھ جنگ کی تےاری کر رہے تھے لےکن سر دار پٹےل قطعی طور جنگ کے حق مےں نہےں تھے ۔ےاد رہے کہ پروفےسر سےف الدےن سوز نے اس سے پہلے اپنی کتاب ”گلمپس آف ہسٹری اےنڈ دی سٹوری آف سٹر گل“مےں پاکستان کے سابق صدر پرومشرف کی کشمےر مسئلے کے بارے مےں رائے کی تائےد کی تھی جس مےں انہوں نے کہا تھا کہ کشمےر پاکستان کے ساتھ ضم نہےں ہو نا چاہتا ہے اور وہ آزادی چاہتے ہےں۔پروفےسر سےف الدےن سوزے کہا تھا کہ مشرف کیکشمےر کے بارے مےں ظاہر کی گئی رائے سہی تھی اور ےہ رائے آگے بھی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ مےں نے بھی ےہی کہا تھا لےکن مجھے ےہ بات معلوم ہے کہ اےسا ممکن نہےں ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا