حکومت کسانوں کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو مربوط انداز میںپورا کرنے کیلئے پُر عزم :سنہا

0
0

چکروئی آر ایس پورہ میں میگا فروٹ پلانٹ نرسری کا اِفتتاح ،کہایہ دہائی زراعت اور باغبانی شعبے میں جموںوکشمیر یوٹی سے تعلق رکھتی ہے
لازوال ڈیسک

جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں چکروئی آر ایس پورہ میں میگا فروٹ پلانٹ نرسری کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے کاشت کاروں اور فروٹ گروئورس کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نرسری بہترین ٹیکنالوجی سے معیاری پودے لگانے کا مواد فراہم کرے گی جو اِس علاقے میں باغبانی شعبے کو نئی شکل دے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک بہت بڑ ی کامیابی ہے کہ ایک برس میں ایک ایسے علاقے میں میگا فروٹ پلانٹ کی نرسری قائم کی گئی ہے جہاں کھیتوں میں سرحد پار سے گولہ باری معمول کی بات تھی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ یہ دہائی زراعت اور باغبانی شعبے میں جموںوکشمیر یوٹی سے تعلق رکھتی ہے۔جامع ترقیاتی منصوبے سے پالیسیوں نے جموں وکشمیر کی اِقتصادی ترقی میں تبدیلی کی بنیاد رکھی ہے۔‘‘اُنہوں نے جموںوکشمیر کے کسانوں کی زندگی میں نمایاں تبدیلی لانے اور جموں وکشمیر کی معیشت کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے حکومت کے نظرئیے کو بھی شیئر کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہماری کوشش مختلف اقدامات جیسے نئی نرسریوں اور پلانٹ میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے قیام کی مدد سے باغات کی کارکردگی کو بڑھا کر ذیلی پھلوں کی کاشت کو ایک کثیر جہتی کاروبار بنانا ہے۔لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے کہا کہ حکومت کسانوں کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کو مربوط اَنداز میں پورا کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ کھیتوں اور باغات کی صلاحیت کو کسانوں کے لئے بڑھایا جائے اور جموںوکشمیر کے دونوں صوبوں کے تمام اَضلاع کو مخصوص فصلوں کی کاشت اور خصوصی مصنوعات کے اضافے سے برآمدات کے مرکز میں تبدیل کیا جائے۔اُنہوں نے مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ترقی کی رفتار کو یقینی بنانے کے لئے زرعی اور اس سے منسلک شعبوں کی مجموعی ترقی کے لئے ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ 29 منصوبوں پر عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔اُنہوںنے کہا کہ5,013 کروڑ روپے کا یہ منصوبہ جموںوکشمیر کے تقریباً 13 لاکھ کاشت کارکنبوں کی زندگی میں اہم تبدیلی لائے گا جس میں 2.62 لاکھ چھوٹے اور پسماندہ کاشت کنبے شامل ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ کہ ملک کے کسی اور خطے نے زراعت اور اس سے متعلقہ شعبے میں اتنی انقلابی اقدام نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پلان کی عمل آوری کے فریم ورک کے ذریعے بیج سے لے کر مارکیٹ تک تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔اُنہوںنے مزیدکہا کہ وزیر اعظم نے اِس بات کو یقینی بنایا کہ جموںوکشمیر کے کسانوں کے لئے فنڈس کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔لیفٹیننٹ گورنر نے پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے ، چیلنجوں سے نمٹنے ،زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے مواقع کے بارے میں بھی قیمتی تجاویز دیں۔اُنہوں نے کہا کہ ایک مضبوط زرعی مارکیٹنگ ماحولیاتی نظام فارم کی آمدنی میں اضافہ کرے گا اور قیمت کے نقصان کو کم کرے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم پوری ویلیو چین کو کور کرنے پر کام کر رہے ہیں جس میں اِن پٹ، کٹائی، پروسسنگ، پیکنگ، سٹوریج کے علاوہ معیاری پودے لگانے کے مواد وغیرہ کی ضرورت کو پورا کرنا اور موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنیادی ڈھانچہ اور دیگر سہولیات کی ترقی شامل ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ حکومت نے جموںوکشمیر کے اَندر مقامی طور پر 80 فیصد چارے کی ضروریات کو ترتیب دینے اور اُگانے کے لئے بھی اِنتظامات کئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے حکومت کی طرف سے بڑھائی خدمات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً31 لاکھ زمینی پاس بُک تیار کی گئی ہیں اور زائد اَز 400 عوامی خدمات کو پبلک سروس گارنٹی ایکٹ کی فراہمی کے ساتھ مکمل طور پر آن لائن کیا گیا ہے۔اُنہوں نے رنبیر کنال کے مناسب کام کے معاملے پر کہا کہ رنبیر کنال کے بلا تعطل اور مناسب کام کے لئے پالیسی سے مستقل حل کو یقینی بنایا جائے گا۔چیئرمین ڈی ڈی سی جموں بھارت بھوشن نے سرحدی علاقوں میں اَمن کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کا شکریہ اَدا کیا جس کی وجہ سے چکروئی میں میگا فروٹ پلانٹ نرسری جیسے ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے میگا فروٹ پلانٹ نرسری کے پروجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر محکمہ باغبانی کو مبارک باد دی۔اُنہوں نے کہا کہ یہ میگا فروٹ پلانٹ کی نرسری جدید ترین آلات کے ساتھ قائم کی گئی ہے جیسے خود کار موسمی نگرانی کا نظام اور معیاری پھلوں کے پودوں کی آسانی سے فراہمی میں سہولیت فراہم کرے گا۔وِسی سی سکاسٹ جموں پروفیسر جے پی شرما نے کم کثافت والے باغات کو زیادہ کثافت والے باغات میں تبدیل کرنے اور باغبانی سے کسانوں کی آمدنی بڑھانے کی ضرور ت پر زور دیا۔ میگا فروٹ پلانٹ کی نرسری میں کھٹی پھلوں سمیت مختلف پھلوں کے پودے اُگانے کے لئے 50 مختلف بلاکس ہیں۔زائد اَز 800 کنال رقبے پر پھیلے میگا فروٹ پلانٹ کی نرسری میں امرود، آم، لیچی، دیگر کھٹی پھلوں اور ڈریگن فروٹ کے پودے اُگائے جائیں گے۔یہ شمالی ہندوستان میں پھلوں کی سب سے بڑی نرسری ہے۔ آنے والے وقت میں پھل دار پودوں کے 10 لاکھ پودے کسانوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ میگا فروٹ نرسری میں آبپاشی کے لیے دیگر جدید سہولیات اور جدید آلات کے علاوہ مائیکرو اریگیشن سسٹم بھی قائم کیا گیا۔ آنے والے وقت میں ٹشو کلچر لیب اور دیگر لیبز بھی قائم کی جائیں گی۔اس موقعہ پر میگا فروٹ پلانٹ نرسری چکروئی میگزین، لیچی اور سٹرابیری کی کاشت اور سٹون فروٹ کی سٹریٹجک مینجمنٹ سمیت متعدد اشاعتیں بھی جاری کی گئیں۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے نرسری کے احاطے میں ایک پودا بھی لگایا۔اِفتتاحی تقریب میں صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں محترمہ اونی لواسا ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں رام سیواک ،پی آرآئی اراکین ، سربراہان ، کسان ایڈوائزری بورڈ کے اَراکین ، سکاسٹ جموں کے زرعی سائنسدان ، فیکلٹی اور سکالروں اور کسانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا