حکومت جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ

0
0

کے ذریعے شفاف بھرتی عمل یقینی بنائے:رقیق خان
لازوال ڈیسک
مینڈھر؍؍اپنی پارٹی یوتھ ونگ نائب صدر رقیق احمد خان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعے شفاف بھرتی عمل یقینی بنایاجائے کیونکہ گھوٹالوں پہ گھوٹالوں سے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کا مستقبل غیر یقینیت کا شکار ہوکر رہ گیا ہے۔موصولہ پریس بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت سے مطالبہ کیاکہ اِس بات کی تحقیقات کرائی جائے کہ آیا کیا وجہ ہے کہ جے کے ایس ایس بی نے بلیک لسٹ اور بدنام زمانہ Aptechکمپنی سے ہی بھرتی کرانے کو ترجیحی دی۔انہوں نے کہا’’میں حیران ہوں کہ جے کے ایس ایس کس لاپرواہی سے کام کر رہی ہے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیاجارہا ہے۔ مختلف سرکاری نوکریوں کے خواہشمند نوجوان پریشان ہیں کیونکہ بیشتر بھرتیاں گھوٹالوں میں تبدیل ہوگئی ہیں۔ متعدد مستحق خواہش مند شفاف بھرتی عمل سے نوکری پاسکتے ہیں لیکن Aptechکمپنی نے اِن نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا ہے۔جے کے ایس ایس نے غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا ہوا ہے جس سے خواہشمند اْمیدواروں میں بے چینی کا عامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا