اپنی پارٹی نے جموں بند کی حمایت کا اعلان کیا

0
0

عوام مخالف پالیسیوں کے خاتمہ کیلئے جموں وکشمیر میں جل اسمبلی انتخابات کرائے جائیں:منجیت سنگھ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر اپنی پارٹی نے چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور یوا راجپوت سبھا کی طرف سے پراپرٹی ٹیکس کیخلاف ہفتہ کے روز دی گئی جموں بند کال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی صوبائی صدر منجیت سنگھ نے یہاںایک پریس بیان میں کہاکہ جموں بند ھ مجبوری بن گیا ہے کیونکہ حکومت اہلیان ِ جموں کے مطالبات سننے کو تیار نہیں اور جموں وکشمیر کی عوام کے جیبوں پر اضافی بوجھ ڈالاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ منتخب عوامی نمائندگان کے ساتھ صلاح ومشورہ کئے بغیر عمل میں لایاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کے منتخب ممبران کو اعتماد میں نہ لینا اِس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کی نظر میں مقامی قیادت کی کوئی قیمت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی لگاتار اِس فیصلہ کی مخالفت کرتی رہی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فیصلہ کو واپس لیاجائے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ایسے فیصلہ جات جن سے لوگوں کی زندگی متاثر ہو ، کو منتخب حکومت پر چھوڑ دینا چاہئے لیکن ایل جی انتظامیہ زمینی حقائق کو نظر انداز کر کے فیصلے عائد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ جموں اور سرینگر شہروں میں ابھی ترقی ہونا باقی ہے اور سمارٹ سٹی پروجیکٹ ابھی ایک دیرینہ خواب ہے۔ جموں میں ترقی کے فقدان، سڑکوں میں جگہ جگہ کھڈے ہونے سے، وارڈوں میں ترقی نہ ہونے، آبادی والے علاقوں میں تاروں کا جال، پارکنگ سہولیات نہ ہونا ، صفائی ستھرائی کا فقدان جیسے اہم مسائل ہیں جن سے جموں اور سرینگر کے لوگ پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں اور سرینگر شہروں کاچندی گڑھ سے مواز نہ نہیں کیاجاسکتا۔ کیونکہ حالات یکسر مختلف ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ اِس فیصلے کو واپس لے اور لوگوں پر اضافی مالی بوجھ نہ ڈالایاجائے۔منجیت سنگھ نے مطالبہ کیاکہ جموں وکشمیر میں جلد سے جلد انتخابات کرائے جائیں اور ریاستی درجہ بحال کیاجائے۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کیاکہ وہ لوگوں کے جذبات کے ساتھ نہ کھیلے اور عوام مخالف فیصلے زبردستی ٹھونسنے سے اجتناب برتا جائے۔ لوگ آمرانہ حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔ نوجوانوں کی بے روزگاری، ڈیلی ویجرز، رہبر ِ ھیل کے پاس، پراٹی ٹیکس کا نفاذ اور اسمبلی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر سے لوگوں میں غم وغصے کی لہر ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا