حضرت نانگا باجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس

0
0

سید محمد الطاف بخاری کی عقیدت مندوں کی سہولیات کے لئے تمام لازمی انتظامات یقینی بنانے کی انتظامیہ سے تلقین
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ حضرت سید غلام رسول شاہ المعروف نانگا باجی کے سالانہ عرس کے سلسلے میں اْن کی زیارت گاہ پر عقیدت مندوں کی سہولیات کیلئے تمام انتظامات یقینی بنائے۔ نانگا باجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا عرس 4 اگست سے شروع ہو رہا ہے اور حسبِ روایت یہاں ایک بڑی تعداد میں زائرین کی حاضری متوقع ہے۔اپنے ایک بیان میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’ چونکہ 4 اگست سے حضرت سید غلام رسول شاہ (نانگا باجی صاحب) کے سالانہ عرس کے ایام شروع ہورہے ہیں، میں انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ زائرین کی سہولیات کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ملنگام بانڈی پورہ میں واقع نانگا باجی صاحب کی زیارت گاہ پر ا?نے والے عقیدت مندوں کو کسی قسم کی پریشانی لاحق نہ ہو۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’”روایتی طور پر، نانگا باجی کے عرس کے دنوں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ملنگام میں واقع ان کے مزار پر حاضری دیتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ انتظامیہ تمام ضروری سہولیات بشمول بجلی، پینے کے پانی اور ٹرانسپورٹ کی دستیابی کو یقینی بنائے۔ اس کے علاوہ، علاقے اور مقدس مقام کے ارد گرد حفظان صحت اور صفائی وغیرہ کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت بھی ہے۔‘‘دریں اثناء پارٹی کے ضلع صدر بانڈی پورہ سید شفاعت کاظمی نے بھی مقامی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ حضرت نانگا باجی صاحب کے سالانہ عرس کو خوش اسلوبی سے منائے جانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کریں۔ کاظمی نے اس پروقار موقع پر عقیدت مندوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا