جموں وکشمیر اولیاء اورصوفیاء کی دھرتی ہے،اس پرمنشیات کا استعمال افسوس ناک عمل: مولانا محمد اشرف

0
0

منشیات کے خلاف جاری مہم میں سب کو مل کر آگے آنا چاہئے:مولانا حافظ محمد معشوق اشرفی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ صدر تنظیم المدارس اہلسنت صوفی جموں وکشمیر مولانا محمد اشرف نے مع دارالعلوم نور عرفان کے طلباء وعملہ کے اننت ناگ میں غیر قانونی نشہ آور اشیاء کے خلاف ایک مہم شروع کی ہے ۔اس مہم کے تحت منشیات مخالف سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں ۔وہیں مولانا محمد اشرف کی قیادت میں طلباء اور عملہ نے غیر قانونی نشہ آور اشیاء کی جڑی بوٹیوں کو اکھاڑ پھینکنے کا کام بھی انجام دیا ہے ۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس مشن پر سب علماء ومشائخ اورعوام کو ملکرکام کرنا چاہئے تاکہ اس بدعت سے جموں وکشمیر کو صاف کیا جائے چونکہ اس لعنت سے ہمارا مستقبل یعنی ہمارے بچے متاثر ہورہے ہیں۔
وہیں مولانا محمد اشرف کی قیادت میں جاری اس مہم کی سراہنا کرتے ہوئے حضرت مولانا حافظ محمد معشوق اشرفی ضلع صدر آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ وتنظیم المدارس اہلسنت صوفی جموں وکشمیر نے کہا کہ اس کام میں سب کو مل کر آگے آنا چاہئے کیونکہ یہ منشیات ہماری نسل کو کو برباد کر رہی ہیں ۔انہوں نے تنظیم المدارس اہلسنت صوفی جموں وکشمیر کے ریاستی صدر مولانا محمد اشرف کو مبارک دی کہ انھوں نے ایسے کام کی طرف پوری ریاست کے عوام کی توجہ مبذول کرائی ۔انہوں نے کہاکہ تمام علماء وعوام اور زندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ حضرات کو نشہ جیسے برے فعل سے نوجوان نسل کو بچانے کے لئے آگے آنا چاہئے۔مولانا نے کہاکہ اگر آج ہم نے سستی اور کاہلی سے کام لیا تو آنے والے وقت میں ہمیں بربادی سے کوئی نہیں روک سکتا ،لہذا ہمیں ہر اس شخص کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے جو بھی اس طرف لگ چکے ہیں تاکہ ہمارا سماج ایک اچھا پرسکون سماج بن سکے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع پونچھ کے تمام ذمّہ داران تنظیم المدارس اہلسنت صوفی وذمہ داران آل انڈیا علماء ومشائخ بورڈ مولانا اشرف کی جانب سے مہم شروع کرنے پر مبارک دیتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا