حد متا رکہ پر گولہ باری کا سلسلہ کچھ تھم گیا

0
0

لوگوں نے راحت کی سانس لی ، خوف و ہراس مسلسل قائم
ناظم علی خان
مینڈھر //حد متا رکہ پر گولہ باری کا سلسلہ رکا ہوا ہے جس سے لوگوں نے کچھ راحت کی سانس لی ہے البتہ فائرنگ اور گولہ باری سے لوگ ڈر اور خوف کے مارے گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں کیونکہ لوگوں کو شک ہے کہ کسی بھی وقت فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔اس سلسلہ میں کئی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج پوری طرح چوکس ہے اور کسی بھی وقت فوج کی حرکت سے پتہ چلتا ہے کہ گولہ باری کب شروع ہو جائے گی۔اس کا کوئی پتہ نہیں لہذا ہم اپنی جان و مال کی حفاظت کو دیکھتے ہوئے گھروں سے باہر نہیں نکل رہے ہیں ۔لوگوں نے کہا کہ حکومت کو گولہ باری کا سلسلہ بند کروانے کیلئے اپنا اہم رول ادا کرنا چاہیے اور سرحدی تحصیل میں رہنے والے لوگوں کا نقصان نہیں کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی گولہ باری کا سلسلہ شروع ہوتا ہے تو ہمیشہ سرحدی علاقہ میں رہنے والوں کا نقصان ہوتا ہے کیونکہ لیڈران مرکز میں بیٹھ کر بیان بازی کرتے ہیں لیکن ان کو یہ پتہ نہیں ہے کہ سرحد پر رہنے والے لوگ کس طرح اپنا گزارا کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ فوری طور گولہ باری کے سلسلے کو بند کروانا چاہیے یا لوگوں کے رہنے کیلئے کوئی بندو بست کرنا چاہیے تاکہ لوگ اپنی جان و مال کی حفاظت کر سکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا