’حدمتارکہ پہ زندگی اجیرن بن کررہ گئی‘

0
23

تیسرے روز بھی ہر دو اطراف سے گولہ باری جاری
منظورحسین

گونتریاں ؍؍ ضلع پونچھ کے دورافتادہ علاقہ جات بروڑ شکتی پوسٹمتصل شاہ پور گونتریاں مندھار کیرنی قصبہ سیکٹر میں تیسرے روز بھی مسلسل گولہ باری جاری ہے ۔مقامی لوگوں اور مال مویشی کی روزہ مرہ زندگی اجیرن بن کے رہ گئی ہے ۔واضح ہو کہ ہر دو اطراف کی عوام بھاری مشینوں کے ذریعہ داغے جانے والے جان لیوا گولوں کی زد میں ہے ۔یاد رہے کہ ان لوگوں کی معاشی حالت پہلے ہی ناگفتہ بہ ہے اور حکومت کی طرف سے انھیں کوئی خاص سہولت میسر نہ ہے اور کسمپرسی کی حالت میں نہ ان لوگوں کی منتقلی ہو سکتی ہے چونکہ حد متارکہ کے دیگر مقامات کی بانسبت نامساعد حالات کے پیش نظر یہاں کوئی خاطر خواہ انتظام وانصرام نہ ہے جسکے باعث نقل مکانی کرسکیں ستم ظریفی یہ ہے کہ گونتریاں مندھار کیرنی شاہ پور کی عوام کیلئے پرائمری صحت مرکز اور ایمبولنس تک نہیں ان دنوں دن دھاڑے گولہ باری کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جس سے انسانی وحیوانی جانوں کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔معتبر ذرائع کے مطابق تین روز سے زندگی مفلوج ہو کہ رہ گئی ہے اور اس بھاری گولہ باری کی پاداش میں فصلوں کو از حد نقصان ہوا ہے ۔اس ضمن میں حد متارکہ کی متاثرہ عوام کو اولین فرصت میں ضلع انتظامیہ و حکومت کی طرف سے مفت راشن اور محفوظ مقامات کی سہولت ہونا لازمی ہے ذرائع ابلاغ کا سہارا لیتے ہوئے دونوں ممالک کے حکمرانوں سے گزارش ہے کہ اس سرد جنگ سے عوام کو نجات دلائیں اور ایک دوسرے پر گولہ باری کرنے کے بجائے یہ رقومات غریب عوام کی فلاح و بہبودی پرخرچ کریں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا