کیا اب انتظامیہ کو جاگنے کے لئے کوئی حادثہ ہونا ضروری ہے آخر کب تک کاروائیوں کے لئے سڑک حادثوں کا انتظار جائے گا آخر کیوں نقل و حمل محکمہ برقت انسانی جانوں کے بچانے کے لئے کوششیں نہیں کرتا ٹریفک نظام اور اور لوڈننگ گھاڑیوں کی برقت سروس کا نہ ہوناپرانی گھاڑیوں سے سڑکیں بھرے ہونا ڈرائیوروں کو شرائط تک نہ پورے ہونا یہ سب بیماریوں کا علاج کیا نقل حمل ٹریفک پولیس اور ملحقہ محکمہ جات کے پاس نہیں ہے ڈوڈہ کے آسر میں دردناک سڑک حادثے کے بعد ایسا سڑک حادثہ جس نے عمومی طور پر پورے ملک کو گہری چوٹ پہنچائی خصوصی طور پر خطہ چناب میں صف ماتم بچھ گئی ہے کے بعد گزشتہ روز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ، ڈوڈہ پولیس نے کاروائی کی ہے ڈرائیوروں کے خلاف (02) ایف آئی آر درج کیں، (15) گاڑیاں ضبط کیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر (106) گاڑیوں کو چالان کیے گئے ۔ڈوڈہ پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ متعلقہ دفعہ کے تحت ایف آئی آر نمبر 146/2023 تھانہ بھدرواہ میں میٹاڈور ڈرائیور ماجد حسین ساکن بھستی بھلہ کے خلاف مسافروں کو بیٹھنے کی گنجائش سے زیادہ لے جانے پر درج کیا گیا اور ایف آئی آر نمبر 250/2023 مسافروں کو اوور لوڈ کرنے پر ڈرائیور جگدیش سنگھ ساکنہ باری مارمٹ کے خلاف درج کی گئی ۔تاہم دونوں ایف آئی آرز میں ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔دریں اثناء ایف آئی آر کے اندراج کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر (15) گاڑیاں ضبط کی گئیں اور (106) گاڑیوں کے چالان کیے گئے ۔اس دوران ڈوڈہ پولیس نے ایک بار پھر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں اور اوور لوڈنگ اور ٹریفک کی دیگر خلاف ورزیوں سے گریز کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جس سے ایف آئی آر کے اندراج کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس آر سی/روٹ پرمٹ کو معطل کیا جائے گا ۔ اس طرح کی مہم پوری یوٹی میں چلانے کی ضرورت ہے انتظامیہ کو اُن صاحبوں کے متعلق بھی کچھ کاروائی کرنے کی ضرورت ہے وہ سستی رقم لیکر بناء کاروائی کے گھاڑیاں چھوڑ دیتے ہیں لائنسنس بناتے ٹرائی میں اچھی خاصی رقم کماتے ہیں