جے کے اے اے سی ایل کے زیر اہتمام ’بال قوی گھوشتی‘کا اہتمام

0
0

نوجوان ڈوگری شاعروں کے متحرک ٹیلنٹ کی نمائش کی گئی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگویجز (جے کے اے اے سی ایل) نے ڈوگری’بال قوی گھوشتی‘ کا انعقاد کیا، جو نوجوان ڈوگری شاعروں کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو منانے والا ایک منفرد پلیٹ فارم ہے۔ واضح رہے ڈگر منچ، جموں کے اشتراک سے منعقد ہونے والے اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں شاعری اور ادب سے محبت پیدا کرنا تھا۔اس اہم اقدام کی سربراہی اکیڈمی کے سکریٹری بھرت سنگھ منہاس نے کی جہاں25 روشن نوجوان ذہنوں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔واضح رہے یہ تقریب نوجوان نسل میں ادبی کوششوں کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔
اس موقع پرڈاکٹر پروین یوگراج نے بطور معزز مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنی موجودگی سے تقریب کے وقار میں اضافہ کیا۔درین اثناء تقریب کا آغاز ڈگر منچ کے صدر پدم شری موہن سنگھ کے پرتپاک استقبال کے ساتھ ہوا اور تمام حاضرین کو مبارکباد پیش کی۔اس اقدام کے سربراہ جے کے اے سی ایل کے سکریٹری بھرت سنگھ منہاس کا مقصد بچوں میں شاعری اور ادب کی محبت کو فروغ دینا تھا۔وہیں تقریب میں نوجوان ہنر مندوں کی نمایاں شاعرانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا اس موقع پرمہمان خصوصی ڈاکٹر پروین یوگراج نے ہر نوجوان شاعر کو ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور لگن کا اعتراف کرتے ہوئے شرکت کے سرٹیفکیٹ دیئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا