جے ایم سی نے کچرے کی علیحدگی اور سوچھ سرویکشن 2024 پر پوسٹر مقابلہ منعقد کیا

0
0

طلباء نے پینٹنگز اور پوسٹرز کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں میونسپل کارپوریشن نے انٹرنیشنل دہلی پبلک اسکول، سنجواں، جموں کے طلباء کے ساتھ مل کر سوچھ سرویکشن اینڈ ویسٹ سیگریگیشن کے موضوع پر ایک پوسٹر مقابلہ کا انعقاد کیا تاکہ اس سے متعلق بیداری کی جاسکے۔وہیںمقابلے کے دوران، کلاس ساتویں،آٹھویں اور نویںکے طلباء نے پینٹنگز اور پوسٹرز کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جو سوچھ بھارت مشن کے لیے ان کی سمجھ اور وابستگی کی عکاسی کرتے ہیں۔

https://www.jmcjammu.org/
اس موقع پرڈاکٹر دیویا شرما آئی ای سی انچارج،ایم وی او جے ایم سی نے تقریب کی قیادت کی، ای ویسٹ مینجمنٹ اور 3R تصور (ریڈوس، ری یوز، ری سائیکل) پر طلباء کے ساتھ مشغول ہوئے۔ ان کا سیشن پرجوش اور معلوماتی دونوں تھا،

 

جس نے طلباء کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں ایسے تصورات کو اپنانے کی ترغیب دی۔
وہیںآر جے جوہی اور آر جے چیتنیا نے صفائی کی اہمیت اور کمیونٹی کے اقدامات میں فعال شرکت پر زور دیتے ہوئے، اپنی تحریکی گفتگو سے طلباء کو حوصلہ بخشا۔یاد رہے جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) سوچھ سرویکشن میں اعلیٰ درجہ حاصل کرنے کے لیے شہریوں کی شمولیت میں اہم کوششیں کر رہی ہے۔ حال ہی میں، شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے ایک ٹول فری نمبر (18001807207) شروع کیا گیا، جس سے کمیونٹی کی شمولیت میں مزید اضافہ ہوا۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا