جی 20 کا چوتھا اجلاس مانیسر، گڑگاؤں اور نوح میں 3 سے 7 ستمبر تک

0
0

چنڈی گڑھ، // ہریانہ جی-20 کی چوتھی میٹنگ کی 3 سے 7 ستمبر تک مانیسر، گروگرام اور نوح میں میزبانی کرے گا۔

ریاست کے چیف سکریٹری سنجیو کوشل نے یہاں میٹنگ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ اطلاع دی۔ انہوں نے نیشنل ہائی وے-48 رام پورہ سے آئی ٹی سی گرینڈ بھارت نوح تک سڑک کی مضبوطی کے کام کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔

چیف منسٹر کے ایڈیشنل پرنسپل سکریٹری اور ڈائرکٹر جنرل، اطلاعات، تعلقات عامہ، زبان اور ثقافت ڈپارٹمنٹ، ڈاکٹر امیت اگروال نے کہا کہ میٹنگ کے دوسرے دن ہریانہ کی بھرپور اور خوش کن ثقافت کی عکاسی کرنے والے ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔ ان پروگراموں کی تیاریاں جاری ہیں۔

اسی میٹنگ میں گروگرام ضلع کے ڈپٹی کمشنر نشانت یادو نے بتایا کہ سڑکوں کی کارپٹنگ، ڈرین کی صفائی، فلائی اوور کی دیوار کی پینٹنگ اور کرب اسٹون کی مرمت وغیرہ کا کام کیا جا رہا ہے جسے جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ رام پورہ سے آئی ٹی سی گرینڈ بھارت نوح تک سڑک کو ری کارپیٹنگ اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری آنند موہن شرن، ڈائرکٹر جنرل (بیرونی تعاون) اشوک مینا، جی-20 نوڈل آفیسر ڈاکٹر آدتیہ داہیا سمیت کئی سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل شتروجیت کپور، اے سی ایس جی۔ انوپما، اے سی ایس اے۔ کے سنگھ، گروگرام میونسپل کمشنر پی سی مینا، نوح ضلع کے ڈپٹی کمشنر دھیریندر کھڈگٹا آن لائن میٹنگ میں شامل ہوئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا