جی-20 کا انعقاد عالمی طاقت کے طور پرہندوستان کی شناخت: دھنکھر

0
0

آئینی اداروں کو داغدار اور ان کی توہین کرنے کی سازشوں کو ناکام بنانے پر زور دیا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے بدھ کو آئینی اداروں کو داغدار اور ان کی توہین کرنے کی سازشوں کو ناکام بنانے پر زور دیا اور کہا کہ جی-20 کا عظیم الشان انعقاد ہندوستان کی عالمی طاقت کے طور پر پہچان ہے۔آج یہاں سپرو ہاؤس میں انڈین کونسل آف ورلڈ افیئرز (آئی سی ڈبلیو اے) کی ریسرچ فیکلٹی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹردھنکھڑ نے کہا کہ جی-20 کی ہندوستان کی صدارت ایک بڑی حصولیابی تھی۔ ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرتے ہوئے، ہندوستان کو تمام فریقوں میں جائز اور معقول پہچان حاصل تھی اور اس کی وجہ سے عالمی اتفاق رائے ہوا۔ انہوں نے جی-20 کی صدارت کے دوران ہندوستان کے کردار کی وسیع پیمانے پر تعریف کی اور جی-20 لیڈروں کی چوٹی کانفرنس کی کامیابی کا ذکر کیا۔عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا تذکرہ کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے ‘فریجائل فائیو’ کا حصہ بننے سے لے کر دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بننے تک ہندوستان کے سفر کو بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ہورہی کچھ حصولیابیاں ایک وقت دنیا کو تصورسے دورمحسوس ہوتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کبھی سوچ بھی نہیں سکتی کہ مذہب، ذات پات، پنتھ اور زبان کے تنوع والے ملک میں ایسا ہو سکتا ہے۔مسٹردھنکھر نے کہا کہ ہمیں ہندوستان کے بارے میں وقتاً فوقتاً پھیلائی جانے والی "خطرناک، خوفناک کہانیوں” کا مقابلہ کرنے میں سب سے آگے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ہمارے آئینی اداروں کو داغدار کرنے، مندمل کرنے، رسوا کرنے اور تباہ کرنے کے لیے بنائی گئی ایسی حکمت عملی کو بے اثر کرنے میں آپ کا کردار اہم ہے۔”نائب صدر جمہوریہ نے محققین پر زور دیا کہ وہ قوم کی حصولیابیوں سے لوگوں کو واقف کرائیں۔ انہوں نے کہا، ’’آپ ملک کے ہر بیرونی شخص اور دنیا کے ہر ہندوستانی شہری کے لیے کھڑکی ہیں۔‘‘

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا