جی ڈی سی کشتواڑ نے جاپانی فرم کے تعاون سے کیا ایک تربیتی سیشن منعقد

0
0

دو سیشنوں میں ہوا پروگرام منعقد، کثیر تعداد میں کی طالبات نے شرکت
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ کے خواتین شکایات سیل نے ایک معروف جاپانی فرم UNICHARM کے تعاون سے طلباء کی حفظان صحت کے ایک تربیتی سیشن کا اہتمام کیا۔ پروگرام کو دو سیشنوں میں منعقد کیا گیا جس میں گورنمنٹ ڈگری کالج کشتواڑ کی طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پہلے سیشن کی میزبانی پروفیسر سریتا پریہار نے کی اور دوسرے سیشن کی میزبانی پروفیسر رومانہ اختر نے کی۔ دونوں سیشنوں میں طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمان مقرر روشننی بھومک نے کئی موضوعات پر گفتگو کی جن میں ماہواری کے عمل (ماہواری سے پہلے اور بعد میں، ماہواری کے دقیانوسی تصورات کو توڑنا، ماہواری کی حفظان صحت کے علاوہ نوعمری کے جسمانی اور نفسیاتی تاثیرات شامل تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کس طرح محفوظ جنسی عمل بہتر حفظان صحت کا باعث بنتے ہیں اور اس بات کو بھی یقینی بناتے ہیں کہ جان لیوا بیماریاں نہ پھیلیں۔ طالبات نے گیسٹ اسپیکر سے بہت سے سوالات بھی کیے جن کے جوابات انہوں نے دیے۔ پروگرام کا اختتام ڈاکٹر سحرش غزل کے الوداعی الفاظ سے ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا