جی ڈی سی چھاترو نے ٹیک ایکویٹی پر توسیعی لیکچر اور آگاہی پروگرام کا اہتمام کیا

0
0

لازوال ڈیسک
کشتواڑ//ٹیک ایکویٹی کے فریم ورک میں جی 20 ایمپاور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے تحت آج یہاں جی ڈی سی چھاترو نے خواتین کو بااختیار بنانے پر ایک توسیعی لیکچر اور بیداری پروگرام کا اہتمام کیا ۔وہیںیہ پورا پروگرام کالج کے پرنسپل ڈاکٹر (پروفیسر) وید کمار کی قابل رہنمائی اور نگرانی میں منعقد کیا گیا تھا۔ جبکہ پروفیسر ایم ایم مٹو اس موقع کے کلیدی مقرر تھے۔اس موقع پر پروفیسر ایم ایم متو نے جی 20 میں خواتین کی ٹیک ایکویٹی پلیٹ فارم میں شمولیت پر غور کیا۔ پروفیسر متو نے خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور طالبات سے کہا کہ وہ مذکورہ پورٹل پر خود کو رجسٹر کریں۔ توسیعی لیکچر کے علاوہ سمسٹر 5 کی طالبات صائمہ بانو اور عائشہ بشیر نے بھی مذکورہ موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔کالج کے پرنسپل پروفیسر وید کمار نے سماج کی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کی مختلف اسکیموں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔وہیں اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے پر فیکلٹی اور طلباء کو سراہا۔پروگرام کی کارروائی کاشف ملک نے چلائی جبکہ عاقب نے شکریہ ادا کیا۔وہیں ا سپر وقار تقریب میں تقریباً 50 طلباء اور کالج کے تمام فیکلٹی ممبران نے پروگرام میں حصہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا