جی ڈی سی سدھرا نے عالمی یوم ماحولیات 2024 کے پیش نظر انٹرایکٹو سیشن کا اہتمام کیا

0
0

کوئز مقابلے میں طلباء نے بڑھ چڑھ کر لیا حصہ،مقررین نے موضوع پر کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍این ایس ایس یونٹ، گورنمنٹ ڈگری کالج سدھرا نے پرنسپل پروفیسر جی ایس رکوال کی سرپرستی میں ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا ۔ اس سیشن کا تھیم "زمین کی بحالی، صحرائی اور خشک سالی سے بچاؤ” تھا۔وہیںسیشن کا آغاز ڈاکٹر انشو گپتا کی گفتگو سے ہوا جہاں انہوں نے اس بات پر بات کی کہ پوری دنیا میں ماحولیاتی نظام کو خطرہ لاحق ہے۔
انہوں نے کہاکہ جنگلات اور خشک زمینوں سے لے کر کھیتی باڑیوں اور جھیلوں تک، قدرتی جگہیں جن پر انسانیت کا وجود منحصر ہے، ایک اہم مقام پر پہنچ رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس سال کے عالمی یوم ماحولیات کے لیے اس موضوع کو "ہماری سرزمین” کے نعرے کے تحت منتخب کیا گیا ہے۔ اس موقع پرڈاکٹر پورویا ہنس نے اپنی گفتگو میں زور دیا کہ زمین کی کامیاب بحالی کے لیے ایک ایسا نقطہ نظر درکار ہوتا ہے جو تمام نسلوں کے لیے علم، ڈرائیو اور خواہش کا استعمال کرے۔
وہیں طلباء نے بھی تھیم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دریںا ثناء کوئز میں مختلف سمسٹرز کے طلباء کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ کوئز کا انعقاد ڈاکٹر انشو گپتا، ایچ او ڈی انوائرمنٹل سائنسز اور کنوینر ایکو کلب اور ڈاکٹر پورویا ہنس، این ایس ایس پی او نے ایکو کلب اور کالج کے این ایس ایس یونٹ کے اراکین کے فعال تعاون سے کیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا