ایل پی ڈی ڈی کے زیر اہتمام ای سی بی سی، ای این ایس پر دو روزہ صلاحیت سازی کا پروگرام کرگل میں شروع ہوا

0
0

مقررین نے تجارتی اور رہائشی عمارتوں میں توانائی کے تحفظ کے ذرائع پر کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ لداخ پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے چیف انجینئر پی ڈی ڈی کی رہنمائی میں دا انرجی اینڈریسورس انسٹیچوٹ کے تعاون سے آج آڈیٹوریم ہال کرگل میں توانائی کے تحفظ پر دو روزہ تربیتی پروگرام کا آغاز کیا۔ اس تربیتی پروگرام میں تجارتی اور رہائشی عمارتوں میں توانائی کے تحفظ کے ذرائع پر زور دیا گیا کیونکہ ملک میں اس کی کھپت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے یہ ٹریننگ لداخ میں ای سی بی سی کی مطلع ہونے کے بعد تعمیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
وہیںجے کے ویاس اور آر پی پوددار نے بیورو آف انرجی ایفیشنسی سرٹیفائیڈ ای سی بی سی ماسٹر ٹرینرز کی حیثیت سے صدارت کی۔ دونوں ٹرینرز نے اپنے تجربات کا اشتراک کیا اور ملک میں کمرشل اور رہائشی عمارتوں میں بجلی کی کھپت اور عمارتوں میں توانائی کی کارکردگی کے معیار کو لانے کے لیے ڈیزائن مداخلت کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے تجارتی عمارتوں میں ای سی بیس ی کوڈ کے نفاذ کے لیے مختلف طریقوں پر بھی زور دیا۔واضح رہے یہ ٹریننگ ایل پی ڈی ڈی ، پی ڈبلیو (آر اینڈ بی)،پی ڈبلیو (پی ایچ ای؍ایف سی اینڈ آئی )، دیہی ترقی محکمہ، مکینیکل ڈویژن، کرگل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، محکمہ سیاحت، میونسپل کمیٹی، موٹر گیراج اور کے آر ای ڈی اے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا