جی ڈی سی ریاسی نے انٹرنشپ پروگرام کے لیے کرشی وگیان کیندر ریاسی کے ساتھ تعاون کیا

0
0

طلبہ کو جدید تحقیق اور ٹکنالوجی کا تجربہ فراہم کرنا ہے مقصد،ڈاکٹر بنارسی لال نے بطور ریسورس پرسن کی شرکت

لازوال ڈیسک
ریاسی// گورنمنٹ جنرل زوراور سنگھ میموریل ڈگری کالج ریاسی نے کرشی وگیان کیندر ریاسی کے تعاون سے ایک انٹرنشپ پروگرام شروع کیا ہے، جس سے تعلیمی-صنعتی شراکت میں اضافہ ہوا ہے۔وہیںپروفیسر روی کانت شرما کی نگرانی میں شعبہ نباتیات اور طبیعی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے

https://www.gdcreasi.co.in/

تاکہ طلبہ کو جدید تحقیق اور ٹکنالوجی کا تجربہ فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پرکالج پرنسپل ڈاکٹر محمد مزمل حسین نے ریسورس پرسن ڈاکٹر بنارسی لال کا خیرمقدم کیا اور انہیں گلدستہ پیش کرتے ہوئے اس نتیجہ خیز تعاون کا آغاز کیا۔
پرنسپل حسین نے کہاکہ یہ شراکت داری جدید تعلیم کو فروغ دے گی، ہمارے طلباءکو عملی مہارتوں سے آراستہ کرے گی، اور خطے کی سائنسی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے گی۔ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد طلباءکی تحقیقی صلاحیتوں کو بڑھانا، بین الضابطہ تعاون کو فروغ دینا، صنعتی اکیڈمی شراکت داری کو فروغ دینا اور علاقائی چیلنجوں کے لیے اختراعی حل تیار کرنا ہے۔تاہم کرشی وگیان کی اس پہل سے کالج میں زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی میں کی مہارت کی تعلیمی فضیلت کی تکمیل کرے گی، جس سے طلباءاور کمیونٹی کو فائدہ پہنچے گا۔

https://lazawal.com/?cat

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا