این ایچ آئی ڈی سی ایل نے قومی شاہراہوں کے تحفظ اور سڑکوں کے حقوق کو لیکر آگاہی مہم چلائی

0
0

حادثات، سفر کے وقت میں اضافہ، اور سڑک کی مجموعی حفاظت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا

غزالہ نثار
اننت ناگنیشنل ہائی وے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے قومی شاہراہوں کے تحفظ اور سڑکوں کے حقوق کو لیکر آگاہی مہم کا آغاز کیا۔قومی شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقیاتی کارپوریشن (این ایچ آئی ڈی سی ایل) نے قومی شاہراہوں کے تحفظ اور سڑکوں کے حقوق کی حفاظت کے حوالے سے ایک جامع آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے، جو خاص طور پر قومی شاہراہ 244 پر چلایا گیا ہے۔اس مہم کا مقصد عوام کو ان تجاوزات کے خطرات سے آگاہ کرنا ہے جو نہ صرف ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرتی ہیں بلکہ موٹر سواروں، پیدل چلنے والوں، اور مقامی کمیونٹیز کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہیں۔ دریں اثناءاین ایچ آئی ڈی سی ایل کے اہلکاروں نے وضاحت کی کہ راستوں کے بلاک ہونے سے حادثات، سفر کے وقت میں اضافہ، اور سڑک کی مجموعی حفاظت میں کمی واقع ہوتی ہے۔

https://anantnag.nic.in/
ایک این ایچ آئی ڈی سی ایل اہلکار نے کہا کہ یہ اقدام محفوظ شاہراہوں کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ہم شہریوں کو تجاوزات کے خطرات اور راستوں کے حقوق کی اہمیت سے آگاہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ مہم پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کی سفارشات اور سپریم کورٹ کے احکامات کے تناظر میں شروع کی گئی ہے، جو غیر قانونی تجاوزات کے خلاف فوری اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہیں۔وہیںمقامی رہائشیوں نے اس مہم کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کی ذمہ داری کو فروغ دینے کے لیے ہم این ایچ آئی ڈی سی ایل کے اس کام کو سراہا جس کے لئے ہم پرعزم ہےں اور ہم لوگوں ں سے درخواست کرےں گے کہ وہ قومی شاہراہوں کی سالمیت کو برقرار رکھنے میں فعال کردار ادا کریں گے۔

https://lazawal.com/?cat

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا