جی ڈی سی راجوری نے تعلیم کے بنیادی اصولوں پر سیمینار کا انعقاد کیا

0
0

طلباء نے تعلیم کے بنیادی اصولوں سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج راجوری کے شعبہ ایجوکیشن نے آئی کیو اے سی کے زیراہتمام چھٹے سمسٹر کے طلباء کے لیے’تعلیم کے بنیادی اصول‘ پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔واضح رہے تقریب کا انعقاد کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) شمیم احمد آزاد کی سرپرستی میں کیا گیا۔ اس سیمینار کے انعقاد کا بنیادی مقصد سیکھنے والوں میں اعتماد پیدا کرنا اور شرکاء کو لیکچرز، مباحثے اور دیگر انٹرایکٹو سرگرمیوں کے ذریعے علم اور ہنر حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔ وہیںسیمینار میں شعبہ ایجوکیشن کے بہت سے طلباء نے شرکت کی اور تعلیم کے بنیادی اصولوں سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔اس دوران بی اے سمسٹر ششم کے انکش شرما نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پرگتی گپتا اور پریتی گونیال نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔وہیں پروفیسر محمد شوکت ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن نے بھی طلباء کو سیمینار کے حوالے سے آگاہی دی اور انہیں ایک ترقی یافتہ شخصیت بنانے کے لیے اس قسم کی ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا