جھانوی کپور کو پہلی فلم میں کام کرنے کا 40 سے 45 لاکھ روپے معاوضہ دیا گیا فلم ”دھڑک “ میںولن کا کردار ادا کرنے والے آشوتوش گوواریکر کو 50 لاکھ روپے معاوضہ دیا گیا

0
0


ےو این این

نئی دہلی //گزشتہ چند مہینوں کے دوران بالی ووڈ میں کئی فلمیں ریلیز ہوئیں جن میں سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی فلم ”دھڑک“ بھی شامل ہے جس میں ایشانت کھتر نے ہیرو کا کردار ادا کیا ہے۔۔فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا تو دونوں کے درمیان کیمسٹری کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ جھانوی کپور میں ایک سپرسٹار بننے کی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں۔بالی ووڈ کی کسی فلم میں کام کرنے والے ہیرو اور ہیروئن کو کروڑوں روپے معاوضہ ملتا ہے مگر ایسے اداکار اور اداکارائیں بھی ہیں جن کا معاوضہ دیگر اداکاروں کے برعکس بہت کم ہوتا ہے لیکن فلم”’دھڑک“ کیلئے جھانوی کپور کو کتنے پیسے ملی جان کر ا?پ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔اس فلم کا بجٹ تقریباً 25 سے 30 کروڑ روپے رہا جس میں سے تکنیکی ٹیم مثال کے طور پر میوزک کمپوزر اجے اتل کو ڈیڑھ کروڑ روپے ملے جبکہ نگرجونا منجول نے ری میک بنانے کے حقوق دینے کیلئے 2 کروڑ روپے لئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ولن کا کردار ادا کرنے والے ا?شوتوش گوواریکر کو 50 لاکھ روپے معاوضہ دیا گیا اور ہیرو کا کردار ادا کرنے والے ایشانت کھتر کو 60 سے 70 لاکھ روپے معاوضہ ملا جبکہ جھانوی کپور کو 40 سے 45 لاکھروپے معاوضہ دیا گیا۔دوسری جانب فلم کے ڈائریکٹر شاشانک کو 4 کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا جو ہمپٹی شرما کی دلہنیا اور بدری ناتھ کی دلہنیا کے بعد تیسری فلم کی ہدایت کاری کر رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا