جکارتہ، 9 جولائی (یو این آئی) جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے وزرائے خارجہ کا باقاعدہ اجلاس اتوار کو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں شروع ہوگا اور 14 جولائی تک جاری رہے گا۔
اس میں ہونے والے وزارتی اور متعلقہ اجلاسوں میں کل 29 ممالک کی شرکت متوقع ہے، جن میں برونائی، تیمور-لیسٹے، ناروے اور پاکستان کے وفود کی بشکریہ ملاقات بھی شامل ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف 13 سے 14 جولائی کو ہونے والی میٹنگوں میں شرکت کریں گے۔
میٹنگ میں دیگر امور کے علاوہ موجودہ جغرافیائی سیاسی چیلنجوں کے ساتھ ساتھ میانمار کی صورتحال اور سمندری طوفان موچا کے بعد ملک کو بہتر انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے آسیان کی استعداد کار اور ادارہ جاتی تاثیر کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔