ےو اےن اےن
ممبئی// /انصاری حنان/ جب سے موسم باراں نے عروس البلاد ممبئی میں دستک دی ہے تب سے ہی کسی نہ کسی علاقہ سے کوئی نہ کوئی حادثہ کی خبراور نا گہانی باتوں کی اطلاع موصول ہورہی ہے ایسا ہی کچھ دیکھنے کو ملا ممبئی کے کسیر مسلم آبادی والے علاقہ جوگیشوری میں یہاں پر کیپٹن سریش ساونت نامی علاقہ کے اگروال اسٹیس میں ایک بلند عمارت کے عقب میں پہاڑی پر واقع ایک گارڈن کا کچھ حصہ عمارت کے کمپا¶نڈ میں کھڑی چند گاڑیوں پراچانک گر پڑا جس سے گاڑیوں کو کافی نقصان ہوا ہے کمپا¶نڈ میں کھڑی سات گاڑیوں بری طرح سے اس حادثہ کا شکار ہوئی ہیں جبکہ چند گاڑیوں کو تھوڑا بہت نقصان پہنچا ہے جائے وقوع پر پہنچ کر ہمارے نمائندے انصاری حنان نے جب حادثہ کی نوئیت جاننے کی کوشش کی اور معاملہ کی تحقیقات کی جس کے تحت چند لوگوں سے بات ہوئی مذکورہ عمارت سے قریب میں رہنے والے شیخ جادیدانصار کے مطابق عید کے روز جب تمام ممبئی عید کی خوشیاں موسلادھار بارش کے ساتھ منا رہی تھی تبھی رات قریب ساڑھے دس بجے ایک زور دار آواز سنائی دی علاقہ میں آواز سے افرا تفری مچ گئی لیکن ہم نے جب یہ سوچا کہ شاید قریب میں کوئی حاثہ ہوا ہے اور ہماری مدد کی ضرورت وہاں کسی کو ہو سکتی ہے تو یہی سوچ کر ہم گھر سے نکلے اور اس آواز کی طرف بڑھے تو پتہ چلا کہ قریب کی کسیر منزلہ عمارت کے عقب میں پہاڑ کی چٹان کا ایک حصہ بارش کی وجہ سے ٹوٹ کر عمارت کے کمپا¶نڈ میں کھڑی گاڑیوں پر گر پڑا تحقیق کرنے پر یہ اطمنان ہوا کہ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا ہے لیکن گاڑیوں اور موٹر سائکل سمیت خاصہ مالی نقصان ہوا ہے عینی شاہدین کے مطابق چوں کہ یہ علاقہ ایک پہاڑی علاقہ ہے تو بارش کے دنوں میں ہلکی پھلکی مٹی کےطودے سرکنا عام ہے لیکن یہ حادثہ پچھلے معاملوں سے کچھ بڑا حادثہ سمجھا جا سکتا ہے در اصل مذکورہ عمارت کا کچھ حصہ پہاڑ کی ڈھلان پر نیچے کے طرف اور کچھ حصہ اوپر کی طرف تعمیر کیا گیا ہے اور عمارت کے پیچھے کی طرف بچے ہوئے چٹان والے حصےپر سوسائٹی نے سیر و تفریح کے لئے ایک چھوٹا سا گارڈن تعمیر کر رکھا تھا جو واقعی پہاڑ کے کنارے اور غیر محفوظ جگہ پر تعمیر تھا عید کے روز ممبئی میں دن بھر ہونے والی موسلادھار بارش سے اس گارڈن کے نیچے کی چٹان سرکنے سے گارڈن حدود کی دیوار اور چٹان کا ایک اچھا خاصا حصہ نیچے گر پڑا اس حادثہ میں نہ کوئی زخمی ہو اہے اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہوا ہے لیکن درختوں، گاڑیوں اور موٹر سائکلوں کو جو نقصان ہوا ہے وہ بھی کچھ کم نہیں ہے تصویر سے حادثہ کی نوئیت کا پتہ چلتا ہے کہ حادثہ کتنا خطرناک تھا اور اگر خدا نہ خواستہ کوئی انسان اس کی زد میں آجاتا تو یہ حادثہ مزید خطرناک ثابت ہو سکتا تھا۔