اُردو یونیورسٹی میں کانسٹبل، اے ایس آئی اور ایس آئی امتحانات کی مفت کوچنگ

0
0

حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ‘ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کوچنگ سنٹر اقلیتی طلبہ برائے حصول ملازمت میں محکمہ پولیس، تلنگانہ کانسٹبل، اے ایس آئی، ایس آئی کی جائیدادوں پر تقرر کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند اقلیتی طلبہ کےلئے دو ماہ کی مفت کوچنگ فراہم کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر ایس مقبول احمد‘ کوآرڈنیٹر‘ سنٹر کے بموجب ماہ جولائی میں کوچنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ امیدوار کوچنگ کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر آن لائن درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ آن لائن درخواست دینے آخری تاریخ 30 جون 2018 ہے۔ درخواست گزار کے لیے ضروری ہے کہ وہ آن لائن درخوسات فارم کا پرنٹ آﺅٹ، 100 روپئے کے ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ساتھ جو ”مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی“ کے نام سے حاصل کیا گیا ہو اور حیدرآباد میں قابل ادا ہو، شخصی یا بذریعہ ڈاک 5 جولائی تک یونیورسٹی میں درج ذیل پتہ پر جمع کرائیں۔کو آرڈینیٹر، کوچنگ سنٹر فار مائناریٹیز فار انٹری انٹو سرویسس (سی سی ایم ای ایس- یو جی سی اسکیمس)، شعبہ¿ نباتیات، کمرہ نمبر 207، دوسری منزل، پالی ٹیکنیک بلڈنگ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، گچی باﺅلی، حیدرآباد، 500032 ۔ مزید تفصیلات 9700413654 اور 8367527769 سے حاصل کی جاسکتی ہےں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا