پیرس، //دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی اور سابقہ فرنچ اوپن چیمپئن نوواک جوکووچ نے گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے منگل کو کوارٹر فائنل سے قبل ٹورنامنٹ سے اپنا نام واپس لے لیا۔
سائبیرین ٹینس لیجنڈ جوکووچ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے کہ مجھے رولینڈ گیروس سے دستبردار ہونا پڑ رہا ہے، میں نے کل کے میچ میں پورے دل سے کھیلا اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بدقسمتی سے میرے داہنے گھٹنے میں ایک مینسکس ٹیئر کی وجہ سے، میری ٹیم اور میں نے احتیاط سے غور کیا، جس کے بعد ایک مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ میں اس ہفتے فرنچ اوپن میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور اپنے مداحوں کی محبت اور مسلسل حمایت کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ نوواک جوکووچ پیر کو ارجنٹینا کے فرانسسکو سیرونڈولو کے ساتھ میچ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔