جواںسال غلام رسول گنائی کی وفات پر شیعہ فیڈریشن کا اظہار تعزیت

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍شیعہ فیڈریشن صوبہ جموںنے ہوٹل زبروان کے جواںسال مالک غلام رسول گنائی ساکنہ حضرت بل نگین سرینگر حال جموں کی اچانک وفات پر گہرے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔یہاںجاری ایک پریس بیان میںشیعہ فیڈریشن کے صدر الحاج عاشق حسین خان نے کہا کہ غلام رسول گنائی مالک ہوٹل زبروان جو گذشتہ 55سال سے جموںمیںمقیم تھے کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہو ئی ۔ فیڈریشن نے غلام رسول گنائی کے برادران محمد الطاف گنائی ،منیر احمد گنائی اور شبیر احمد گنائی سے گہری ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے خدا وندتعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کوجنت الفردو س میںاعلی مقام عطافرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق بخشے ۔فیڈریشن نے کہا ہے کہ اس صدمہ میںہم لواحقین کے غم میںبرابر کے شریک ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا