سیول، 9 اگست (یو این آئی) جنوبی کوریا میں زیر تعمیر عمارت کی اوپری منزل گرنے سے دو مزدوروں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
یونہاپ نیوز ایجنسی نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔
سیول سے تقریباً 60 کلومیٹر جنوب مشرق میں آنسیونگ میں زیر تعمیر نو منزلہ عمارت کی نویں منزل مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 11 بج کر 49 منٹ پر آٹھویں منزل پر گر گئی۔
اس حادثے میں دو افراد دب گئے جن کی بعد میں موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
امدادی کاموں کے لیے ایک ٹیم کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے۔
پولس حفاظتی اصولوں کے حوالے سے تعمیراتی اہلکاروں سے تفتیش کرے گی۔