جنوبی کوریا اور سعودی عرب کو ملا عالمی کپ کا ٹکٹ

0
0

یواین آئی

  • ہانگ کانگ؍؍جنوبی کریریا نے ازبکستان کے خلاف ڈرا کھیلنے کے ساتھ ہی مسلسل نویں مرتبہ فٹ بال عالمی کپ کا ٹکٹ حاصل کرلیا جبکہ سعودی عرب نے بھی جاپان کے خلاف ایک۔صفر کی جیت کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کرکے ایشیا کوالیفائر سے آئندہ سال روس میں کھیلے جانے والے فیفا ٹورنامنٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔سعودی عرب کے متبادل کھلاڑی فہد المولدنے فاتحانہ گول کرتے ہوئے سال ۲۰۰۶ کے بعد پہلی مرتبہ اپنی ٹیم کو عالمی کپ کے لئے کوالیفائی کردیا جبکہ حریف ٹیم جاپان پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہے اس لئے اس شکست سے اس کی پوزیشن پر کوئی اثر نہیں ہوا لیکن اس نتیجے نے آسٹریلیا کو گروپ بی میں تیسرے نمبر پر پہنچا دیا جہاں وہ پلے آف میں سیریا سے مقابلہ کرے گی جس نے ایران کے ساتھ ۲۔۲ سے ڈرا کھیلا اور گروپ اے میں تیسرے نمبر پر رہی۔ اس جیت کے بعد سعودی عرب اپنی تاریخ میں پانچویں مرتبہ فٹ بال کے عالمی کپ میں حصہ لینے کا مستحق قرار پایا ہے ۔ اس سے قبل وہ 1994 میں امریکا ، 1998 میں فرانس، 2002 میں جنوبی کوریا اور جاپان اور 2006 میں جرمنی میں ہونے والے مسلسل چار عالمی کپ مقابلے کھیل چکا ہے ۔جنوبی کوریا کے لئے لی کیونن ہو، سون ہائیونگ مئن اور لی ڈونگ گوک تینوں نے ہی گول کی کافی کوشش کی لیکن ازبکستان کے خلاف ان کا میچ بغیر گول کے ختم ہوا۔ تاہم، ڈرا سے ملے پوائنٹ کی بدولت ٹیم نے ایشیا کوالیفکیشن راونڈ سے اپنے گروپ اے میں دوسرا مقام حاصل کرتے ہوئے روس کا ٹکٹ حاصل کرلیا ۔ وہ پہلے ہی کوالیفائی کرنے والی ایران سے پیچھے رہی۔جدہ کے شاہ عبداللہ اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں سعودی ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا پہلا ہاف صفر صفر سے برابر رہا تھا۔ دوسرے ہاف میں اور میچ کے تریسٹھویں منٹ میں سعودی عرب کی جانب سے فہد المولد نے جاپان کو گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی اور یہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ایران اور جاپان کی ٹیمیں پہلے ہی ایشیائی ممالک کے گروپ اے اور بی میں سے عالمی کپ میں شرکت کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں اور اب یہ میچ جیت کر سعودی عرب عالمی کپ میں براہ راست شرکت کے لیے کوالیفائی کرنے والا تیسرا ملک بن گیا ہے ۔ان دونوں گروپوں میں ابھی چوتھی ٹیم کا فیصلہ ہونا ہے ۔اس میچ سے قبل سعودی عرب کے گروپ بی میں نو میچ کھیلنے کے بعد سولہ پوائنٹس تھے اور وہ تیسرے نمبر پر تھی مگر اب وہ انیس پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہے ۔ آسٹریلیا کے دس میچ کھیلنے کے بعد انیس پوائنٹس ہیں مگر وہ درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے ۔جاپان نے گذشتہ جمعرات کو سیتاما میں کھیلے گئے کوالیفائنگ میچ میں آسٹریلیا کو دو صفر سے ہرا دیا تھا اور اس طرح روس کے لیے اپنا ٹکٹ پکا کر لیا تھا۔سعودی عرب کو متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں غیر متوقع طور پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔اس کے بعد اس کو لازمی طور پر جاپان کے خلاف یہ میچ جیتنا تھا اور اس نے ایسا کردکھا یا ہے ۔فیفا عالمی کپ مقابلوں کے لیے سعودی عرب کی جاپان کے خلاف یہ پہلی جیت ہے ۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے 2006ء میں جرمنی میں آخری مرتبہ فٹ بال عالمی کپ میں شرکت کی تھی۔اس کے بعد منعقدہ کسی فٹ بال عالمی کپ ٹورنا منٹ میں شرکت کے لیے وہ کوالیفائی نہیں کرسکی تھی۔سیریا گروپ میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ اس کے لئے تعمیر حج محمد نے پہلا گول کیا اور عمر السومیٰ نے آخری لمحے میں گول کرتے ہوئے ایران کے خلاف میچ ڈرا کردیا۔ اس سے ازبکستان پلے آف سے باہر ہوگئی۔ تہران میں ہوئے میچ میں سیریا پہلی ٹیم بھی بن گئی جس نے ۱۳ میچوں میں ایران کے خلاف گول کیا۔ وہیں ایران کی طرف سے سردار عازمین نے ڈبل گول کیے ۔اسپین نے بھی عالمی کپ کے لئے گروپ جی میں اپنا دعویٰ مضبوط کرلیا ہے ۔ اسپین کی ٹیم اب آٹھ میچوں میں ۲۲ پوائنٹ ہیں اور دوسرے نمبر کی اٹلی سے تین پوائنٹ کی سبقت حاصل کرچکی ہے ۔سربیا نے گروپ بی میں آئرلینڈ کو ڈبلن میں ایک۔صفر سے ہرایا۔ سربیا کو اس گروپ میں دو راونڈ باقی رہتے چارپوائنٹ کی واضح سبقت حاصل ہوگئی ہے ۔ ترکی نے استنبول میں کروشیا کو ایک۔صفر سے ہرایا اور عالمی کپ کے لئے اپنی امیدوں کو زندہ رکھا ہے ۔ ترکی کے گروپ آئی میں ۱۴ پوائنٹ ہوگئے ہیں اور وہ مشترکہ تیسرے نمبر پرہیں۔نیوزی لینڈ نے اوسنیا زون میں سولومن آئلینڈ کے ساتھ دو۔دو سے ڈرا کھیلا اور اب وہ عالمی کپ کے لئے انٹرکانٹل پلے آف کھیلے گا۔مصر گروپ ای میں چوٹی پر پہنچ گیا ہے ۔ مصر نے ایلکینڈیا میں یوگانڈا کو ایک ۔صفر سے ہرایا اور نو پوائنٹ کے ساتھ چوٹی پر ہے ۔ مصر کے ابھی دو راونڈ باقی ہیں اور ۱۹۹۰ کے بعد وہ پہلی مرتبہ عالمی کپ میں پہنچ سکتا ہے ۔چین عالمی کپ کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے ۔ ۲۰۲۲ عالمی کپ کے میزبان قطر کو دو۔ایک سے ہرانے کے باوجود چین عالمی کپ کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ارجنٹینا اور وینزوئیلا کے مابین کھیلا گیا میچ ڈرا پر ختم ہوا۔ اس میچ میں ارجنٹینا سے جیتنے کی امید کی جارہی تھی لیکن اس نے میچ گنوادیا۔ وہ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ برازیل کی ٹیم اس گروپ میں چوٹی پر ہے اور کولیفائی کرنے والی واحدٹیم بھی ہے ۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا