جنوبی ریلوے نے ٹرین سروس کے اوقات میں تبدیلی کی، تین ایکسپریس ریل گاڑیاں منسوخ

0
0

لازوال ویب ڈیسک

چنئی، //شدید بارش اور پٹریوں پر پانی جمع ہونے کے پیش نظر، جنوبی ریلوے نے بدھ کے روز ٹرین خدمات کے مقررہ وقت میں تبدیلی کا اعلان کیا۔

https://www.indianrail.gov.in/
اطلاعات کے مطابق چنئی سے چلنے والی تین ایکسپریس ٹرینیں مکمل طور پر منسوخ کر دی گئیں۔ ریلوے کی طرف سے جاری کردہ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ موسلا دھار بارش کے بعد بیسن برج اور ویاسارپاڈی ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان پانی جمع ہونے کی وجہ سے آج چنئی سے روانہ ہونے والی تین ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ رد ہونے والی ٹرینوں کا نمبر 12007 ڈاکٹر ایم جی آر چنئی سنٹرل – میسور شتابدی صبح 10.10 بجے تروپتی سے روانہ ہونے والی ٹرین نمبر 16054 تروپتی – ڈاکٹر ایم جی آر چنئی سنٹرل ایکسپریس اور ڈاکٹر ایم جی آر چنئی سنٹرل 14.25 بجے روانہ ہونے والی ٹرین 16053 ڈاکٹر ایم جی آر چنئی سنٹرل – تروپتی ایکسپریس ہے۔
ریلیز کے مطابق متعدد ٹرینوں کو درمیان میں روکنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ٹرین نمبر 22650 ایروڈ – ڈاکٹر ایم جی آر چنئی سنٹرل یرکاڈ سپر فاسٹ ایکسپریس (جو کل 21.00 بجے ایروڈ سے روانہ ہوئی) پیرمبور میں اپنا سفر ختم کرے گی۔ اس کے علاوہ متعدد دیگر ٹرینوں کے مقررہ اوقات میں تبدیلی کا اعلان کیا گيا ہے۔

https://lazawal.com/?cat=

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا