نئی دہلی، 04 اگست (یو این آئی) چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان پیر کے روز یہاں تینوں افواج کی ایک اعلی مالیاتی کانفرنس کی صدارت کریں گے۔
مانیک شا سنٹر میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد مسلح افواج کے مالی معاملات میں انضمام اور ہم آہنگی کو بڑھانا ہے۔ اس میں وزارت دفاع، وزارت دفاع (فنانس)، کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس، سروسز کے مربوط مالیاتی مشیر، گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس، انڈین کوسٹ گارڈ ہیڈ کوارٹر اور سروسز ہیڈ کوارٹرز کے سینئر افسران شرکت کریں گے۔ اس موقع پر جنرل چوہان افسران سے خطاب بھی کریں گے۔
اس کانفرنس کا انعقاد مسلح افواج میں انضمام اور تال میل پر جاری مہم کے لیے طے شدہ مقاصد کے مطابق ، تعاون بڑھانے اور مالیاتی امور پر زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ہیڈکوارٹرز آئی ڈی ایس کے ذریعے کیاجارہا ہے۔