ایم پی کشوری لال شرما رائے بریلی ایمس کے گورنمنٹ باڈی کے رکن منتخب

0
0

رائے بریلی:04اگست(یواین آئی) امیٹھی ایم پی کشوری لال شرما اترپردیش کے رائے بریلی کی منشی گنج واقع ایمس کی گورنمنٹ باڈی کے بلا مقابلہ رکن منتخب ہوئے ہیں۔
امیٹھی کے کانگریس سے نومنتخب ایم پی کشوری لال شرما کو رائے بریلی واقع ایمس کی گورنمنٹ باڈی کا رکن منتخب کیا گیا ہے اس کی تصدیق شرما نے اتوار کو کی۔
جانکاری کے مطابق رائے بریلی ایمس سمیت 09ایمس کی گورنمنٹ باڈی کا الیکشن ہوا جس میں یہاں کے رکن کے طور پر کشوری لال شرما کو بلا مقابلہ رکن منتخب کیا گیا ہے۔ انہیں کے ساتھ ڈاکٹر سوار سچادانند ہری ساکشی بھی رکن منتخب ہوئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا