چوکیدار اور لمبر دار انتظامیہ کی من مرضی سے تعینات کیے گیے : محمد رمضان آہنگر
مشتاق احمد دیو
کشتواڑ ؍؍اپنی پارٹی واڑون کے بلاک صدر محمد رمضان آہنگر نے اپنے ایک بیان میں اس بات پر حیرانگی و تجسس کا اظہار کیا ھے کہ وہاں حال ہی میں جو چوکیدار اور لمبر دار تعینات کیے گیے ہیں وہ انتظامیہ کی من مرضی سے کیے گیے ہیں نہ کہ لوگوں کے با ضابطہ اعتماد لیکرمحمد رمضان نے کہا کہ ایسا کر کے انہیں تعینات کر کے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا ھے۔ آہنگر نے کہا کہ ایسی من مانی چوکیداروں اور لمبرداروں کی تعیناتی کی گئی ھے ۔اس طرح سے عوام میں شکوک پیدا ہونا قدرتی عمل ھے کہ اسمبلی یا دیگر انتخابات صاف و شفاف کیسے ہو پایں گے محمد رمضان آہنگر نے کہا ہے کہ واڑون کے من مانی سے کیے گیے چوکیدار اور لمبردار کی تعیناتی کو فورا کا ا لعدم قرار دیا جاے وضع شدہ انتخابی طریقوں کو اپنا کر انتخاب کیے جائیں جن کے نتایج وہاں کی عوام کو قابل قبول ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ وہ مبینہ طور پر کی گییں بیضابطگیوں کے خلاف عدلیہ کے در پر انصاف حاصل کرنے کیلئے جارہے ہیں ۔