جموں کے بری برہمنہ علاقے میں سڑک حادثہ، ایک شخص کی موت دوسرا زخمی

0
0

جموں، // جموں وکشمیر میں سڑک حادثات پیش آنے کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے جس کے باعث آئے روز یہاں کسی نہ کسی علاقے میں ماتم کا ماحول چھا جاتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں کے بری برہمنہ علاقے میں پیر کی شام دیر گئے ایک سڑک حادثے میں ایک شہری کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔انہوں نے کہا کہ بشنو بری برہمنہ علاقے میں پیر کی شام دیر گئے ایک موٹر سائیکل اور ایک گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ان کا کہنا تھا کہ زخمی شخص کو علاج و معالجے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیا گیا ہے۔متوفی کی شناخت روشن لال ساکن کنہال کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔بتادیں کہ جموں وکشمیر کی سڑکوں پر موت کا رقص جاری ہے جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں زیاں ہونا اب معمول سا بن گیا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ خستہ حال سڑکیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ان سڑک حادثوں کی بنیادی وجوہات ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا