جموں کشمیر بینک نے سی ایس آر کے تحت ضلع ہسپتال پونچھ کو طبی امدادی سامان فراہم کیا

0
0

سی آر ایس کے زونل ہیڈ و برانچ مینجر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نصرت النساء بھٹی کے سپرد کیا سامان
لازوال ڈیسک
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں جموں کشمیر بینک کی جانب سے سی ایس آر کے تحت راجہ سکھدیو سنگھ ضلع ہسپتال کو طبی امدادی سامان فراہم کیا گیا جسے سی ایس آر کے زونل ہیڈ ستیش کمار، براج منیجر دیپک بھان نے خود میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نصرت النساء بھٹی کے سپرد کیا۔واضح رہے طبی امدادی سامان میں 6 وہیل چیئرس، 5 سٹریچرس مع ٹرالی، آپریشن کے لیے ایک عدد ہائڈرولک ٹرالی وغیرہ شامل ہیں۔یاد رہے کہ مینیجر دیپک بھان کی جانب سے اس سے قبل بھی سماجی خدمات کو انجام دیا جاتا رہا ہے اور ابکی بار ضلع ہسپتال پونچھ میں مریضوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئیمزیدسامان کو دیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا