بلونت ٹھاکر کو شملہ میں عالمی تھیٹر ڈے پر نوازا گیا

0
0

عالمی تھیٹر میں ابھرتے ہوئے نئے رجحانات اور نقطہ نظر پر پریزنٹیشن بھی دی
لازوال ڈیسک
شملہ ؍؍مشہور تھیٹر ڈائریکٹر اور جنوبی افریقہ اور ماریشس میں ہندوستان کے سابق ثقافتی سفیر کو عالمی تھیٹر ڈے کی تقریبات کے موقع پر شملہ کے تاریخی گائیٹی تھیٹر میں اعزاز سے نوازا گیا۔ واضح رہے ہماچل پردیش حکومت کے محکمہ زبان و ثقافت اور گائیتی تھیٹر سوسائٹی کے اشتراک سے ایک دن بھر کی تقریبات کا انعقاد بیگنرز شملہ نے کیا تھا۔ اس باوقار تقریب کے مہمان خصوصی ہونے کے علاوہ، بلونت ٹھاکر نے عالمی تھیٹر میں ابھرتے ہوئے نئے رجحانات اور نقطہ نظر پر ایک پریزنٹیشن بھی دی۔
اس موقع پر ان کی طرف سے ڈاکٹر بھارتی کٹھیالہ کی تدوین کردہ کتاب ’’گائیتی تھیٹر کے رنگ چار‘‘ کا بھی اجراء کیا گیا۔ یاد رہے کہ بلونت ٹھاکر نے ہماچل پردیش حکومت کے لیے کام کیا اور ‘ہماچل’ کے عنوان سے ایک مشہور میگا میوزیکل تھیٹر شو بنایا جس میں ویدک دور سے لے کر علیحدہ ریاست ہماچل پردیش کے قیام کے دن تک ہماچل کی ابتدا کو دکھایا گیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا