جموں کشمیر بینک مین برانچ پونچھ میں خصوصی بیداری پروگرام کا انعقاد

0
82

منیجر دیپک بھان نے صارفین کو مختلف طریقوں کی آن لائن اور آف دھوکہ دھڑی کے متعلق کیا بیدار
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے شہر خاص میں جموں کشمیر بینک کی مین برانچ میں ہمیشہ کی طرح آج بھی ایک خصوصی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بینک منیجر دیپک بھان نے بینک صارفین کو آن لائن اور آف لائن دھوکہ دھڑیوں سے بچنے اور ہوشیار رہنے کی تدبیریں بتائیں اور اسطرح کے فراڈ سے ہوشیار رہنے کے متعلق صارفین کو بیدار کیا۔
پچھلے کچھ ماہ سے چوری کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔تاہم گزشتہ روز بھی ایک بزرگ کی جیب سے تیس ہزار روپے کسی چور نے چرا لئے ۔اس ضمن میں آج جموں کشمیر بینک مین برانچ کے مینیجر دیپک بھان نے اپنی برانچ میں موجود بنک صارفین کو شعور بیدار کرتے ہوئے اے-ٹی-ایم اور بنک میں ہوشیار رہنے کی ہدایات دیں۔
انہوں نے ان صارفین کو اپنے بینک کی اہم جانکاری بغیر بینک ملازمین کے کسی کو بھی شیر نہ کرنے کا مشورہ دیا اور انہیں بتایا کہ آج کل فراڈ فون کال کے ذریعہ کئی لوگوں کو بیوقوف بنایا جارہا ہے جس سے انہیں بچنا ہوگا اور ایسی فون کالز سے دوری بنانے اور انہیں درگزر کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا