بانہال سبزی منڈی آتشزدگی کے معاملے پر گرما گرم سیاست جاری

0
101

سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ بھی جاری
ملک شاکر
بانہال؍؍ ڈی ڈی سی کونسلر بانہال اور کانگریس کے جنرل سکریٹری امتیاز احمد کھانڈے نے آج ایک بیان میں سبزی منڈی بانہال آتشزدگی کیس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کے کانگریس کے مطالبہ کو دہرایا۔انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی بانہال آتشزدگی پر غلام نبی آزاد اور این سی کے ضلع صدر رامبن سجاد شاہین کی جانب سے سستی تشہیر کے لیے جو سنسنی خیز انکشافات کیے گئے ہیں، انہیں پولیس حکام کے ساتھ شیئر کیا جائے تاکہ ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔
وہیںکانگریس سینئر لیڈر اور ڈی ڈی سی کونسلر امتیاز احمد کھانڈے نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر سجاد شاہین کے چھوٹے بھائی شاداب شاہین نے سبزی منڈی بانہال کی اراضی پر اپنا دعویٰ پیش کیا ہے اور انہوں نے بانہال کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ کھانڈے نے کہا، جبکہ اسی علاقے میں مندر کی زمین پر ان کے بھائیوں کا دعویٰ بانہال منصف عدالت نے خارج کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے آگ متاثرین کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کی گئی ہے۔انہوں نے سبزی منڈی بانہال کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ دہرایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا