جموں و کشمیر کی یوگاسنا ٹیم 48ویں سینئر نیشنل یوگاسنا اسپورٹس چمپئن شپ میں شرکت کے لیے ہاوڑہ کے لیے روانہ ہوئی

0
0

جموںوکشمیرکے 4 قومی یوگا ریفریوں کو بھی مدعو کیا گیا،مردوں اور عورتوں دونوں کے کل 15 یوگا کھلاڑی جموں وکشمیرکی نمائندگی کریں گے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر کی یوگاسنا ٹیم آج یہاں 48ویں سینئر نیشنل یوگاسنا اسپورٹس چمپئن شپ میں شرکت کے لیے ہاوڑہ کے لیے روانہ ہوئی۔واضح رہے یہ چیمپئن شپ 19 سے 23 مارچ 2024 تک ہوگلی، ہاوڑہ (مغربی بنگال) میں منعقد ہونے والی ہے۔اس موقع پریوگا ایسوسی ایشن جے اینڈ کے کے سرپرست اعلیٰ راجیوگنی ،بی کے سدرشن دیدی اور صدر اکھل کپاہی کے علاوہ نائب صدر بی کے رویندر بالی نے یوگا ٹیم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس دوران ایسوسی ایشن کے سکریٹری جنرل ونود بھاٹیہ نیکہاکہ اس بار یوگا فیڈریشن آف انڈیا کی طرف سے مذکورہ چمپئن شپ کے لیے جموںوکشمیرکے 4 قومی یوگا ریفریوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مردوں اور عورتوں دونوں کے کل 15 یوگا کھلاڑیجموں وکشمیرکی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں جہاں ٹیم کے ساتھ مکیش شرما، آریاویر سنگھ، سبیتا شرما بھی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا