مرکزی سرکار کی جانب سے سابق فوجیوں،ویر ناریوں کیلئے فلاحی اقدامات پر کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍فوج کی جانب سے سابق فوجیوں کی مختلف شکایات پر تبادلہ خیال اور ان کو سمجھنے کے مقصد سے سونگری راجوری میںایک بات چیت کا اہتمام کیا گیا۔وہیں مرکزی اور ریاستی حکومت کی طرف سے پیش کردہ مختلف سرکاری اسکیموں اور حقداروں اور زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں سابق فوجیوں میں بیداری پھیلانے کے لیے ایک غیر رسمی پلیٹ فارم کے طور پر اس کا استعمال کیا گیا۔ اس بات چیت کے دوران، انہوں نے سابق فوجیوں، ویر ناریوں اور بیواؤں کی فلاح و بہبود کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات سے واقف کروایا۔تاہم تقریب کا اختتام تمام حاضرین نے جموں و کشمیر کے اس دور افتادہ خطہ میں امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے سابق فوجیوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے ہندوستانی فوج کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کیا۔