جموں و کشمیر کاروباری ترقی کے امکانات کی سرزمین ہے: اندرابی

0
0

درخشاں نے سری نگر میں ٹیسلا پاور یو ایس اے کے پروڈکٹ اور سروسز کی افتتاحی تقریب کی صدارت کی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج نگین کلب سری نگر میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں بطور مہمان خصوصی ٹیسلا پاور یو ایس اے کی مصنوعات اور خدمات کی لانچ تقریب میں شرکت کی جس میں پورے جموں و کشمیرکے تاجروں اور پروموٹرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واضح رہے اس تقریب کا اہتمام بروج گروپ آف کمپنیز نے کیا تھا۔ اس موقع پرہوٹلیئرز کلب کے چیئرمین مشتاق چایا، طارق غنی، چیئرمین ایسوسی ایٹڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمیر اور روہت کرن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیسلا پاور یو ایس اے اور پوجا شرما نیشنل بزنس ہیڈ آف ٹیسلا پاور مہمان خصوصی تھے۔ اس دوران الیکٹرک آٹو کی مختلف قسموں سے لے کر بیٹریاں، شمسی توانائی کے آلات اور پینل وغیرہ تک کی مصنوعات لانچ کی گئیں۔وہیں ٹیسلا کی طرف سے سری نگر میں دستیاب نئی جدید تکنیکی مصنوعات اور خدمات کا تفصیلی ویڈیو ڈیمو دیا گیا۔ اس موقع پربلال پرے نے اجتماع کو وادی میں نئی سہولیات اور مصنوعات اور کاروباری اسکیموں کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ یہ نیا تکنیکی عالمی پلیٹ فارم کشمیر میں کاروباری شعبے کی ترقی کی کہانی میں ضرور اضافہ کرے گا۔
ڈاکٹر اندرابی نے کہاکہ جموں و کشمیر اب امکانات اور نئے اقدامات کی سرزمین بن چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ ترقیاتی شعبے یہاں کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع میں اضافہ کر رہے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم مودی جی اور ایل جی منوج سنہا کی زیر قیادت انتظامیہ کا جموں و کشمیر میں کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا