جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ پارٹی کے کئی سینئر رہنمائوں نے عوامی آواز پارٹی میں شمولیت کر لی

0
0

صدر سہیل خان نے کیا والہانہ استقبال ، کہا پارٹی آنے والے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍جموں کشمیر عوامی آواز پارٹی کو آج اس وقت ایک نئی جہت ملی جب جموں کشمیر پیپلز مومنٹ پارٹی کے کئی سینئر رہنمائوں نے عوامی آواز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقعہ پر پارٹی کے صدر سہیل احمد خان نے تمام نئے رہنمائوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ عوامی آواز پارٹی جموں کشمیر میںآنے والے انتخابات میں زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر الیکشن لڑیں گی۔
تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر پیلز مومنٹ کے سینئر رہنما عمر راتھر نے دیگر کارکنوں کے ہمراہ جموں کشمیر عوامی آواز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔عمر راتھر نے عوامی آواز پارٹی کے صدر سہیل خان کی موجود گی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی جبکہ نئے ممبران کا والہانہ استبقال کرتے ہوئے سہیل خان نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید نئے چہرے بھی پارٹی میں شامل ہوں گے۔
اس موقع پر پارٹی کے جنرل سیکرٹری ندیم شفیع نے کہا کہ ہم الیکشن لڑیں گے اور زیادہ سے زیادہ نشستوں پر آنے والے انتخابات میں عوامی آواز پارٹی جموں کشمیر میں اپنے نمائندوں کو کھڑا کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اب لوگوں میں کافی مقبول ہو رہی ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگ عوامی آواز پارٹی کے ساتھ وابستہ ہو رہے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ جموں کشمیر عوامی آواز پارٹی کی لوگوں کی امنگوں کی ترجمان ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا