حفیظ قریشی
بنی؍؍جموں و کشمیر پولیس نے گورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول بنی میں سنتولیہ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاجس میں سکول کی 16 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں سے 06 لڑکیوں کی ٹیمیں اور 10 لڑکوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ وہیںفائنل میں گورنمنٹ ہائی سکول چنڈال کی بوائز کیٹیگری کی ٹیم نے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ گرلز کیٹیگری میں گورنمنٹ ہائی سکول دولہ کی ٹیم نے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔اس تقریب میں ڈی ڈی سی بنی ریتا دیوی مہمان خصوصی تھیں جبکہ انچارج پرنسپل گورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول بنی کلونت کماری ،ایس ڈی ایم بنی ستیش شرما نے بطور مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کی۔ اس تقریب میں آر پی ایچ کیو جموں سے ڈی وایی ایس پی جتندر سنگھ بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ پی آر آئی اور مقامی لوگ بھی تقریب میں موجود رہے۔