بی ایس این ایل جموںنے ڈی ایس ای جے کے ساتھ مل کر خاکہ نگاری اور پینٹنگ کا مقابلہ منعقد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی ایس این ایل جموں نے 22 ستمبر کو سکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر کے ساتھ مل کر خاکہ نگاری اور پینٹنگ کا مقابلہ منعقد کیا۔واضح رہے یہ مقابلہ بی ایس این ایل کی طرف سے اپنے 23 ویں یوم تاسیس منانے کے مقصد سے منعقد کیا گیا تھا تاکہ طلباء میں فنی اظہار کی حوصلہ افزائی کی جا سکے ۔دریں اثناء اس تقریب کا اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائیر اسکنڈری سکول، گاندھی نگر میں کیا گیا تھا۔وہیں جموں کے 19 اسکولوں کے تقریباً 180 طلباء نے پینٹنگ مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس کے علاوہ بی ایس این ایل جموں نے پنڈال میں تمام حصہ لینے والے طلباء میں آرٹ کٹس اور ریفریشمنٹ تقسیم کی۔اس موقع پر بی ایس این ایل جموں اور محکمہ تعلیم کے کئی اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا