3.59 گرام ہیروئن جیسی مادہ برآمد ،معاملہ درج ،مزید تحقیقات جاری
راکیش چودھری
سانبہ؍؍ منشیات اسمگلروںکے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، جموں و کشمیر پولیس نے پولیس اسٹیشن سانبہ کے دائرہ اختیار میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے تقریباً 3.59 گرام ہیروئن جیسی مادہ برآمد کی ہے۔واضح رہے پولیس چوکی سپووال کی ایک پولیس پارٹی نے انچارج پی پی سپوال کی سربراہی میں بیریان سپوال میں گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے لگائے گئے خصوصی ناکے کے دوران وجے پور کی طرف سے آنے والی ایک موٹر سائیکل کو روکنے کا اشارہ کیا۔
وہیں پولیس پارٹی کو دیکھ کر موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہو گیا لیکن چوکس پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ناکہ پوائنٹ سے چند میٹر کے فاصلے پر اسے گرفتار کر لیا۔اس تلاشی کے دوران مذکورہ موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے 3.59 گرام ہیروئن جیسا مادہ برآمد ہوا۔واضح رہے گرفتار منشیات فروش کی شناخت عالم دین ولد نذیر احمد ساکنہ منوہر گوپالا تحصیل اور ضلع سانبہ کے طور پر کی گئی ہے۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سانبہ میں ایف آئی آر نمبر 119/2024 درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔