جموں و کشمیر پولیس نے ڈیزل کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور فروخت کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا

0
37

تقریباً 200 لیٹر غیر قانونی ڈیزل ضبط کیا ،پی ایس گھگوال میں معاملہ درج،مزید تحقیقات جاری
راکیش چودھری
سانبہ؍؍ جموں و کشمیر پولیس نے ضلع سانبہ کے پولیس اسٹیشن گھگوال کے دائرہ اختیار میں آنے والے سارتھی خورد علاقے میں ڈیزل کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور فروخت کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے اور تقریباً 200 لیٹر غیر قانونی ڈیزل ضبط کیا ہے۔
واضح رہے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انچارج پی پی راج پورہ کی سربراہی میں راجپورہ کی پولیس پارٹی نے سارتھی خورد کے علاقے سے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جو علاقے میں ڈیزل آئل کو غیر قانونی طور پر ذخیرہ کرنے اور فروخت کرنے میں ملوث تھا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے موقع پر ہی بیرل میں ذخیرہ شدہ 200 لیٹر ڈیزل آئل ضبط کرلیا ہے۔
وہیںگرفتار ملزم کی شناخت جگدیش سنگھ ولد گیان سنگھ ساکنہ سارتھی خورد تحصیل راج پورہ ضلع سانبہ کے طور پر کی گئی ہے۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 57/2024پولیس اسٹیشن گھگوال میں درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا