جموں و کشمیر پولیس نے بدنام چور کو گرفتار کر لیا، چوری کی موٹر سائیکل بھی برآمد

0
81

پولیس تھانہ سانبہ میں معاملہ درج،مزید تحقیقات جاری
راکیش چودھری
سانبہ؍؍جموں و کشمیر پولیس نے پولیس اسٹیشن سانبہ میں درج ایک چوری کے معاملے میں ایک بدنام چور کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے چوری کی موٹر سائیکل برآمد کی ہے۔واضح رہے 20-04-2024 کو راکیش کمار ولد اشوک کمار ساکنہ جٹوال سانبہ نے پولیس اسٹیشن سانبہ میں ایک تحریری رپورٹ درج کرائی، اس کی موٹر سائیکل زیر رجسٹریشن نمبر JK21G-4039 چیچی ماتا مندر، سانبہ کے قریب چوری ہو گئی۔
وہیں شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے، پی ایس سانبہ میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 107/2024 درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔وہیں تفتیش کے دوران، پولیس اسٹیشن سانبہ کی ٹیم نے روہن کمار عرف گورو ولد بوبی کمار ساکنہ تیلی بستی، بڑی برہمنہ نامی ایک ملزم کو پکڑا جس نے مسلسل پوچھ گچھ پر فوری کیس میں اپنے ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ مزید اس کے انکشاف پر، تیلی بستی، بڑی برہمنہ کے علاقے کھڈ سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی اور کیس کی تفتیش جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا