جموں و کشمیر: شاہ رخ خان نے شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں حاضری دی

0
0

جموں، // بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان نے اپنی فلم ‘ڈنکی’ کے ریلیز سے قبل جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں منگل کی صبح حاضری دی۔

ذرائع نے بتایا کہ سپر سٹار کو منگل کی صبح ماتا ویشنو دیوی مندر میں دیکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کے ہمراہ ان کا منیجر بھی تھا۔موصوف سپر سٹار ایک سال کے دوران پوتر مندر میں تیسری دفعہ حاضر ہوئے۔

قبل ازیں وہ سال گذشتہ کے ماہ اگست اور ماہ دسمبر میں اپنی فلموں ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ کی ریلیز سے قبل پوتر مندر پر حاضر ہوئے تھے۔ بتا دیں کہ شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں سال بھر ملک بھر سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا