جموں و کشمیر بیکورڈ کلاسز طبقات آبادی کی ایک تعزیتی میٹنگ

0
0

سنتوش کماری زوجہ کستوری لال بسوترا سکنہ شاستری نگر کے انتقال پرملال پراِظہارِ دکھ
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍جموںو کشمیر بیکورڈ کلاسز طبقات آبادی کی ایک تعزیتی میٹنگ زیرصدارت عبدالقادر کْنڈریا، چوہدری بنسی لال جی کی قیادت میں منعقد ہوئی ۔میٹنگ میں بیکورڈ کلاسز طبقات آبادی نے بڑے دْکھ و آفسوس کااظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ھے ۔محترمہ سنتوش کماری زوجہ کستوری لال بسوترا سکنہ شاستری نگر جموں محترمہ سنتوش کماری کا اچانک انتقال ہوجانا بڑے دْکھ کی بات ہے ۔محترمہ سنتوش کماری سینئر ایڈوکیٹ اشوک بسوترا کی والدہ محترمہ تھیں ۔اس دْنیا فانی سے کوچ کر جانا پوری برادری عوام کے علاوہ بیکورڈ کلاسز طبقات آبادی و ایس سی آیس ٹی کو بہت بڑا نْقصان ہوا ہے ۔آنجہانی ایک نیک انسان تھیں انسانیت کی یہ ایک روْح تھیں ۔ہر انسان کے دْکھ درد امداد کرنے میں یہ سب سے آگے ہوتی تھیں ۔امن آپسی بھائی چارے کو مضبوط کرنے میں یقین رکھتی تھیں ہر ایک کے ساتھ انسانیت پر یقین رکھ کر پیار سے بات کرنا ان کی ہمیشہ سوچ رہتی تھی اور اس دنیا فانی سے کوچ کرنے تک ان کا یہ خْوشنما انسانیت پر مبنی رول رہا ھے۔ دوسری جانب پورن چند ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر سکنہ بھیس پور پرلا تحصیل سچیت گڑھ پورن چند سابقہ ہیڈ ماسٹر کا انتقال ہونے سے عوام کو بڑا نْقصان ہوا ھے ۔پورن چند فقیر چند ستییا کے بھائی تھے ۔مرحوم پورن چند جی ایک نیک انسان تھے امن بھائی چارے میں یقین رکھتے تھے آپسی بھائی چارا بنائے جانا اِن کا اولین فرض ہر جگہ قائم رہتا تھا ۔ہر ایک کی مدد کرنا ان کا اول رول رہتا تھا اس تعزیتی بیان میں بیکورڈ کلاسز طبقات آبادی نے کہا ھے اس دْکھ کی گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور رب سے دْعا کرتے ہیں ان کی روع کو شانتی ملی سرگ میں جگہ ملے ۔رب لواحقین سبھی متعلقین کو اس دْکھ کی گھڑی میں صبر جمیل عطا فرما ئے۔اس تعزیت پیغام میں ٹیلیفون کے ذریعہ دیگر کشمیر ڈویژن سے بیکورڈ کلاسز فورم کے صدر غلام حْسین شیر گوجری ۔کٹھوعہ سے محمد اقبال ،ششی کمار ورما ،دنیش کمار ضلع اودہم پور سے محمد شفیع ضلع ریاسی سے طارق محمد ،بنسی لال ،رکیش کمار ،خادم حسین وجے کمار وغیرہ نے تعزیتی پیغامات بھیج کر دْکھ کا آظہار کیا ھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا